• news

مستحقین کا سحر و افطار کیلئے خصوصی اہتمام کیا جانا چاہئے: عبدالخالق اسدی 


لاہور( خصوصی  نامہ  نگار)رمضان المبارک عبادات کا مہینہ ہے اور سب سے بڑی عبادت خدمت خلق ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ اپنے اردگرد مستحق لوگوں کی مدد کریں، ان کیلئے سحر و افطار کیلئے خصوصی اہتمام کریں اور اس عمل کی تشہیر نہ کریں، غریبوں کی بھی عزت نفس ہوتی ہے، اس کا خیال رکھا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن