قوم کو نااہل حکمرانوں سے نجات مبارک ہو: محمود اختر گورایہ
فیروزوالہ( نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) پی پی 138کے صدر محمود اختر گورایہ نے تحریک عدم اعتماد کی تاریخ کامیابی پرکہا کہ قوم کو کرپٹ نااہل و نالائق حکمرانوں سے نجات مبارک ہو اب سیاہ دور ختم ہونے کو ہے ۔پاکستان کے ساڑھے تین سال ضائع کئے گئے ۔حکمرانوں کا کام ادارے ٹھیک کرنا، آئین و قانون کی بالادستی قائم کرنا اور عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوتا ہے مگر نہ تو عوام کو ساڑھے تین سالوں میں کوئی ریلیف دیا گیا نہ ملکی ترقی کی خاطر کوئی اقدام اٹھایا گیا نااہلوں کے ٹولے نے پاکستان کو غیر مستحکم اور معاشی تباہی کا شکار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔