انگلش کائونٹی ‘محمد عباس کی 6وکٹیں
لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستانی کھلاڑی انگلش کاونٹی میں چھاگئے جبکہ محمد نے ایونٹ میں اپنی بولنگ سے تہلکہ مچادیا ہے۔ پاکستانی کرکٹر محمد عباس نے6 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ محمد عباس کی ٹیم ہمپشائر کا مقابلہ سمرسٹ سے ہوا جس میں ہمپشائر نے ایک اننگز اور113 رنز سے سمر سٹ کو شکست دی ہے۔ اس میچ میں پاکستانی بولر محمد عباس نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 32 اعشاریہ 2 اوورز میں 50 رنز دے کر6 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے پہلی اننگز میں دووکٹیں اور دوسری میں چاروکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے محض 3 اوورز میں 4 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔