فارمولا ون موٹر ریسنگ آسٹریلین گراں پری فیراری ٹیم کے ڈرائیور لکلرک نے جیت لی
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) فارمولا ون موٹر ریسنگ کی امسالہ عالمی چیمپئن شپ کی اتوار کے روز میلبورن میں ہونے والی آسٹریلین گراں پری ریس فیراری ٹیم کے ڈرائیور چارلس لکرلک نے جیت لی۔ انہوں نے اس ریس میں پول پوزیشن سے حصہ لیا تھا۔ ریڈ بل ٹیم کے ڈرائیور سرجیو پیریز دوسرے اور مرسیڈیز ٹیم کے ڈرائیور جارج رسل تیسرے نمبر پر رہے۔