احمد رشدی کو بچھڑے39برس بیت گئے
لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف گلوکار احمد رشدی کو دنیا چھوڑے 39برس بیت گئے ۔ احمد رشدی1938 کو حیدر آباد دکن میں پیدا ہو ئے تقسیم ہند کے بعد احمد رشدی کراچی منتقل ہو گئے۔ انہوں نے فنی کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان کراچی سے کیا معروف گانے’’ بند روڈ سے کیماڑی ،چلی میری گھوڑا گاڑی ‘‘نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا ۔ ان کی بطور گلوکار پہلی فلم کارنامہ تھی جو کہ ریلیز نہ ہو سکی۔ وہ 11اپریل1983 کو دل کے دورے کے باعث 44برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔