برائلر مرغی کا گوشت 6روپے سستا ، انڈے مہنگے
لاہور( کامرس رپورٹر)سرکاری نرخنامہ کے مطابق پرچون سطح پر برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت6روپے کمی سے354روپے رہی۔ تاہم اوپن مارکیٹ میں صافی گوشت 380سے 390 روپے فروخت ہوتا رہا، زندہ مرغی کی قیمت4روپے کمی سے244روپے کلو جبکہ فارمی انڈے 2روپے اضافہ سے132روپے درجن کی سطح پر رہے۔