بلاول کے خطاب سے پہلے قاسم سوری واپس آگئے، اجلاس ملتوی کر دیا
اسلام آباد (نامہ نگار) قومی اسمبلی میں شہباز شریف کے خطاب کے بعد پینل آف چیئرمین ایاز صادق نے بلاول بھٹو کو خطاب کی دعوت دی۔ ان کا خطاب شروع ہونے سے پہلے قاسم سوری اسمبلی میں واپس آگئے۔ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے آنے پر ایاز صادق نے سپیکر کی کرسی چھوڑ دی۔ قاسم سوری نے سپیکر کی کرسی پر بیٹھتے ہی اجلاس کی کار روائی کو 16اپریل بروز ہفتہ تک ملتوی کر دیا۔ پارلیمانی روایات کے مطابق قائد ایوان کے انتخاب کے بعد تمام پارلیمانی لیڈر خطاب کرتے ہیں۔ لیکن ڈپٹی سپیکر نے اجلاس ملتوی کر کے پارلیمانی روایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارلیمانی جماعتوں کو خطاب نہ کرنے دیا۔