ہندوتوا کی بھٹی نے بھارتی مسلمانوں کوکندن بنادیا: اشرف عاصمی
لاہور ( نیوز رپورٹر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سینئر نائب صدر میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہندوتوا کی بھٹی نے بھارتی مسلمانوں کوکندن بنادیا۔بھارت اسلاموفوبیا کامرکز ہے۔ مودی نے اپنے اقتدار کیلئے ہندؤوں کی رگ رگ میں اسلام دشمنی کازہراتاردیا۔متعصب ہندؤوں نے اسلام دشمنی اورمسلمانوں کیخلاف انتقام کی انتہاکردی۔ نریندر مودی کے حواری انتہا پسند ہندتواایک طرف مسلمانوں کی نسل کشی جبکہ دوسری طرف مساجد کاتقدس پامال کررہے ہیں۔ انتہا پسند ہندؤوں کے بدترین تشدد اورظلم وستم کا سامنا کرتے کرتے بھارت کامسلمان نڈر ہوگیا ہے۔ حدسے زیادہ زیادتی وانصافی نے بھارتی مسلمانوں کواپنے دفاع کیلئے متحداوربیدار کر دیا۔ مسلمان تشدد پرخاموش رہ سکتے ہیں لیکن اپنے مذہبی عقائد اوراسلامی تعلیمات پرحملے برداشت نہیں کرسکتے۔ مودی اوراس کے حواری یادرکھیں وہ مسلمانوں کا قتل عام کرکے بھارت سے اسلام کاصفایانہیں کر سکتے۔ اسلام دین فطرت ہے ،اسے جس قدردبایاجائے یہ ْاس قدر ابھرتا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان بھارتی مسلمانوں کے انسانی حقوق کی پامالی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ عالمی عدالت انصاف میں انتہاپسند اورقاتل مودی کاٹرائل کیاجائے ورنہ مسلمانوں کاپیمانہ صبر چھلک جائے گا۔