• news

سیدہ خدیجہؓ  کی حیات طیبہ مسلم خواتین کیلئے رول ماڈل ہے:سردار مظہر


لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) سیدہ خدیجہ ؓکی حیات طیبہ خواتین بالخصوص مسلم خواتین کیلئے رول ماڈل اور آئیڈیل ہے۔ آپؓکے  بطن سے اللہ تبارک و تعالی نے حضور ؐ  کو اولاد سے بھی نوازا 'سیدہ خدیجہؓ نے حضور علیہ السلام کا بھرپور ساتھ دیا۔ آپ خواتین میں اسلام قبول کرنے والی سب سے پہلی شخصیت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی ناظم عمومی مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سردار مظہر نے مرکزی میڈیا سیل ایم ایس او پاکستان سے جاری اپنے بیان میں کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن