تحریک انصاف نے آئین انسانی حقوق اور میڈیا کی آزادی کو بری طرح مجروح کیا:عابد حسین صدیقی
لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ساڑھے تین سالہ حکومت میںآئین‘ جمہوری نظام‘ انسانی حقوق اور میڈیا کی آزادی کو بری طرح مجروح کیا ہے۔ عمران خان کو اس کا خمیازہ بھگتنا ہو گا۔ اپوزیشن جماعتوں نے آ ئینی اقدام کر کے ملک میں پہلی بار عدم اعتماد کے ذریعے وزیر اعظم کو گھر کا رستہ دکھا جو پیپلز پارٹی کی بڑی کامیابی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں کا مقصد پاکستان میں مستحکم جمہوریت کا قیام ہے۔