• news

 رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ سایہ فگن ہے:جاوید قصوری


لاہور (خصوصی نامہ نگار )امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ سایہ آ فگن ہے۔ اس میں زیادہ سے زیادہ قرب الٰہی حاصل کرنے کی جستجو کرنی چاہیے۔ اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ اس نے رمضان جیسے مقدس مہینہ ہمیں دیا تاکہ ہم متقی اور پرہیز گار بن جائیں۔ پورے اخلاص کے ساتھ روزے رکھنے سے اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ روزہ ہمیں صبر اور جسمانی و روحانی پاکیزگی کی طرف مائل کرتا ہے۔ خود پر کنٹرول کرنا اور اپنی مرضی کو پس پشت ڈال کر اللہ کی رضا کیلئے خواہشات کو قربان کردینا ہی اس کا اصل مقصد ہے۔ ہمارا المیہ یہ ہے کہ جب بھی کوئی تہوار آتا ہے تو ملک کے اندر ناجائز منافع خوروں کی چاندنی ہوجاتی ہے۔ وہ دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنا شروع کردیتے ہیں۔ یہ حکومت اور متعلقہ اداروں کی کمزور رٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ گرانفروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلا ف سخت ترین تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ پوری دنیا میں یہ روایت ہے کہ جب بھی کوئی تہوار آتا ہے تو وہاں کی حکومتیں عوام کیلئے خصوصی پیکیجز کا اعلان کرتی ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن