سی ای او آفس میں انفورسمنٹ اینڈ بزنس ڈیویلپمنٹ ونگ کی سہہ ماہی کارکردگی کا جائزہ
لاہور(این این آئی) سی ای او آفس میں انفورسمنٹ اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ ونگ کی سہہ ماہی کارکردگی اور فیوچر پلانز پر جائزہ میٹنگ ہوئی جس میں انفورسمنٹ اینڈ بزنس ڈیویلپمنٹ ونگ کی جانب سے سی ای او رافعہ حیدر کو پہلے کوارٹر کی کارکردگی اور مختلف امور بارے بریفنگ دی گئی ۔میٹنگ میں انفورسمنٹ ونگ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ کیاگیا تاکہ رئیل ٹائم مانیٹرنگ مزید بہتر ہو سکے گی۔انفورسمنٹ اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کے تمام ریکارڈز کو ڈیجیٹلا ئزڈ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ۔