• news

سوتی کپڑے کی  برآمدات 73.1فیصد بڑھیں


اسلام آباد (اے پی پی)سوتی کپڑے کی برآمدات میں فروری 2022ء کے دوران سالانہ بنیاد پر  73.1فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق فروری 2021ء میں برآمدات کا حجم 23.7ارب روپے تھا۔ تاہم فروری 2022ء کے دوران سوتی کپڑے کی برآمدات کا حجم بڑھ کر41 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ اس طرح فروری 2021کے مقابلے میں فروری 2022 کے دوران سوتی کپڑے کی قومی برآمدات میں 17.3ارب روپے یعنی 73فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن