ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال انسانیت کی خدمت کر رہا ہے : شوکت ورک
لاہور(بزنس رپورٹر) دین فائونڈیشن کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر شوکت ورک نے کہا ہے کہ ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ جیسے فلاحی اداروں میں موروثیت کاکوئی تصور نہیں ہوتا،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیرخان نے اپنی زندگی میں اپنے خاندان کے کسی فرد کوٹرسٹ کاکوئی عہدہ نہیں دیا،یہ ہسپتال انسانیت کی خدمت کااستعارہ ہے۔ہم کسی امتیاز اورسودوزیاں کے بغیر بیمار شہریوں کوجدیدطبی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ اپناادارہ کسی کوہائی جیک نہیں کرنے دیں گے۔