برائلر مرغی کا گوشت5روپے سستا
لاہور( کامرس رپورٹر) سرکاری نرخوں کے مطابق گزشتہ روز شہر میںپرچون سطح پر برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت مزید 5روپے کمی سے349روپے ہو گئی۔ تاہم اوپن مارکیٹ میں صافی گوشت 380 سے 390 تک فروخت ہوتا رہا ، زندہ مرغی کی قیمت3روپے کمی سے241روپے جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید2روپے اضافہ سے134روپے فی درجن رہی۔