• news

فنانس ڈویژن کیلئے 60 ارب  63کروڑ کے فنڈز جاری


اسلام آباد (نامہ نگار)وزارت منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات وخصوصی اقدامات نے فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 60 ارب  63کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردئیے ہیں۔حکومت نے اس ڈویژن کیلئے  ایک کھرب 23 ارب  13کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے تھے جبکہ موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 7 ارب 16کروڑ کروڑ35 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں واضح رہے کہ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے رواں مالی سال کے دوران 14 ارب 32کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن