• news

پی ڈی ایم ملک کی منزل ‘ سمت کا تعین کریگی: پاکستانی کمیونٹی مدینہ منورہ


مدینہ منورہ(نمائندہ خصوصی) خادم پاکستان وزیر اعظم شہباز شریف کو  وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور  کیمونٹی کے مختلف طبقہ فکر نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اتحاد کی منجھی جماعتیں ملکر ملک کی منزل اور سمت کا تعین کریں گی۔ خارجہ پالیسی اور ملکی صورتحال کیساتھ معیشت اور عام پاکستانی کیلئے قیمتوں کی گرانی پر کنڑول کرنا شامل ہے ۔کیمونٹی نے اس با ت کی شدید مذمت کی ہے کہ ملک میں عسکری اداروں کیخلاف جلوسوں نعرہ لگانا یا بیرون ملک جنہوں نے پاسیورٹ جلا کر سوشل میڈیا وائرل کیا ہے متعلقہ افراد قرار سزا دی جائے جو باعث عبرت ہو۔سیاست برائے تنقید و اصلاح ہو تو تعمیری ہے۔

‘ اس کو نفرت اشتعال اور منافرت پھیلانے کیلئے قبول نہیں کرتے ‘سب اپنی حدود و قیود میں رہ کرسیاست برائے تعمیر وطن کیلئے کریں اس سے ملکی بقاہے اور بہترین مستقبل کی روشن نوید ہے۔

ای پیپر-دی نیشن