• news

افغان حکومت اور امدادی اداروں نے 409 بے سہارا افراد کو نقد امداد فراہم کی


کابل (اے پی پی) افغان حکومت اور امدادی اداروں کی طرف سے صوبہ قندھار اور قندوز کے 409 بے سہارا افراد کو نقد امداد فراہم کی گئی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان صوبہ قندھار  میں شہدا اور معذوروں کے محکمہ نے ضلع زاری میں 104 یتیم بچوں میں نقد امداد تقسیم کی جس میں ہر یتیم بچے کو 5 ہزار سے 9 ہزار افغانی دیئے گئے، اسی طرح صوبہ قندوز میں مہاجرین کی وطن واپسی کے محکمہ کے ڈائریکٹر عبدالولی محمدی نے بتایا کہ صوبہ کے 305 بے سہارا خاندانوں میں سے ہر ایک کو 15ہزار 500 افغانی نقد امداد فراہم کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ آنے والے ہفتوں میں ضرورت مند خاندانوں کو مزید امداد فراہم کی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن