پر امن اقتدار کی منتقلی کو ملک وقوم کیلئے انتہائی نیک شگون ہے: اشرف بھٹی
لاہور(جنرل رپورٹر ) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے پر امن اقتدار کی منتقلی کو ملک وقوم کیلئے انتہائی نیک شگون قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اب ملک میںخوشحالی کادورشروع ہوگا۔
ان ہائوس تبدیلی آتے ہی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کاروبارمیںاضافہ ،ڈالرسستاروپے کی قدرومنزلت میںاضافہ کے ساتھ مزدورکی اجرت ،پنشن وکم تنخواہ والوںکی تنخواہوںمیںاضافہ اورمہنگائی میںریلیف کے اعلان سے مایوس زدہ عوام میں ایک خوشی کی لہردوڑ گئی ہے۔