پی ٹی آئی اپنے دور حکومت میں عوام کو ڈلیور نہ کرسکی:نرگس فیض
لاہور( جنرل رپورٹر )پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو عوام نے موقع دیا تھا مگر وہ ساڑھے 3 برسوں میں عوام کو ڈلیور نہ کر سکی ۔
اگر پی ٹی آئی والے اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی بجائے عوام کی خدمت پر فوکس کرتے تو آج شاید وہ عوام کو کچھ بتا سکتے کہ انہوں نے عوام کی خاطر کیا کچھ کیا ہے۔اب نیا حکومتی اتحاد پاکستان کو مضبوط بنائے گا۔