• news

تحریک انصاف کے دور حکومت سنہری حروف میں لکھا جائیگا:غلام محی الدین دیوان


لاہور(نیوزرپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبرکشمیر قانون سازاسمبلی غلام محی الدین دیوان نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ 
تاریخ گواہ رہے گی کہ عمرا ن خان نے عوام کی خدمت میں کوئی کسرنہ چھوڑی اور دن رات انتھک محنت کی۔ ملک و قوم کی ترقی و خو شحالی ان کو خواب تھا۔ کے پی کے کے بعد پنجاب کے ہر خاندان کو نیا پاکستان قومی صحت کارڈ فراہم کیا گیا صحت کارڈ کے ذریعے ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے سالانہ مفت علاج کی سہولت دی۔ 

ای پیپر-دی نیشن