7محمد عرفان ٹی20 ورلڈکپ سکواڈ میں شمولیت کے خواہشمند
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے دراز قامد فاسٹ بائولر محمد عرفان نے آسٹریلیا میں رواں سال کھیلے جانے والے ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل قومی سکواڈ میں واپسی پر نگاہیں مرکوز کرلیں۔انہوںنے کہا کہ قومی ٹیم میں واپسی کے سخت محنت کررہا ہوں جبکہ فٹنس مسائل پر بھی کافی حد تک قابو پالیا ہے جبکہ باسکٹ بال ٹریننگ بھی کررہا ہوں۔آسٹریلیا کی باؤنسی پچز پر میرا رول انتہائی اہم ہوگا، اس لیے کوشش کررہا ہوں کہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل خود کو 100 فیصد فٹ کرکے سکواڈ میں واپسی کروں۔
واضح رہے کہ محمد عرفان نے سال 2019 میں آخری پر آسٹریلیا اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا، تاہم انہوں نے 60 ون ڈے، 4 ٹیسٹ اور 22 ٹی20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔