تنقید کھلے دل سے قبول کرتی ہوں:کبریٰ خان
لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ کبری خان نے کہا ہے کہ اپنی خامیوں سے آگاہی کیلئے تنقید کو کھلے دل سے قبول کرتی ہوں۔ اس وقت کئی ایک پروجیکٹس میں کام کررہی ہوں اس کے علاوہ کچھ اچھے سکرپٹس بھی لائن اپ ہیں جوکہ آگے چل کر سامنے آئیں گے۔ معیار اور ریٹنگ دو الگ چیزیں ہیں۔ ضروری نہیں جو شو ریٹنگ کے حساب سے اوپر جارہا ہو، وہ معیاری بھی ہو۔کھلے دل سے تنقید قبول کرتی ہوں، اگر تنقید نہ ہو تو ہمیں اپنی خامیوں کا کیسے پتا لگے گا۔