رواں برس پاکستان کی معاشی شرح نمو کم ہو کر 4.3 فیصد رہنے کا امکان ، ورلڈ بنک
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عالمی بنک نے جنوبی ایشیا کی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کی ہے۔ ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ موجودہ سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 4.3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ اگلے سال پاکستان میں جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ عالمی بنک کے مطابق گزشتہ سال پاکستان کی شرح نمو 5.6 فیصد رہی۔ پاکستان خطے میں نیپال‘ سری لنکا سے بہتر جبکہ باقی ممالک جی ڈی پی گروتھ میں آگے ہیں۔ پاکستان میں توانائی شعبے میں سبسڈی سب سے بڑا چیلنج ہے۔ توانائی شعبے میں سبسڈی سب سے زیادہ ہے۔ روس یوکرائن جنگ کے باعث جنوبی ایشیا میں معاشی شرح نمو سست رہی۔ اس سال جنوبی ایشیا میں گروتھ 6.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ بھارت 8‘ بنگلہ دیش 6.4 اور مالدیپ کی 7.6 فیصد گروتھ رہے گی۔ نیپال کی شرح نمو 3.7‘ بھوٹان 4.4 اور سری لنکا میں 2.4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔