• news

پاک فضائیہ کا ہر رکن قائد کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے پرعزم: ترجمان

کراچی (نیوز رپورٹر) پاک فضائیہ کا ہر رکن قائد کی توقعات پر پورا اترنے اور تمام خطرات سے پاکستان کا دفاع کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق 13  اپریل1948 ء پاک فضائیہ کی تاریخ کا ایک ناقابل فراموش دن تھا کیونکہ اس دن بابائے قوم، قائداعظم محمد علی جناح نے اس وقت کے RPAF  کو دنیا کی سب سے مضبوط فضائی افواج میں سے ایک ہونے کا تصور دیا تھا۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پرRPAF  ٹریننگ سکول رسالپور کا دورہ کیا تھا اور اس اہم موقع پر قائداعظم کا استقبال ونگ کمانڈر اصغر خان نے کیا تھا جو بعد میں پی اے ایف کے پہلے کمانڈر انچیف بنے تھے اور انہوں نے قائد کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کوششیں کیں۔

ای پیپر-دی نیشن