• news

وزیراعظم کا دورہ رسمی، کوئی چیز طے نہیں ہونی تھی: خالد مقبول

کراچی (نیوز رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ رسمی تھا۔ آج کوئی چیز طے نہیں ہونی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد آمد، ملاقات اور واپسی پر خالد مقبول نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا جو چیزیں طے  ہونی تھیں، اس سے متعلق تفصیلی ملاقات پہلے ہی وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہو چکی تھی۔ ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا گورنر شپ اور وزارتوں سے متعلق فیصلے ابھی نہیں ہوئے، تمام معاملات اسلام آباد میں طے ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن