• news

پی ٹی آئی حکومت معیشت کا بیڑہ غرق کر کے گئی: نواز شریف

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلی سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے لندن میں ملاقات کی ہے۔ جس میں نیازی حکومت سے نجات کو ملک وقوم کے لیے نیک شگون قرار دیا گیا۔ نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملکی معیشت کا بیڑا غرق کرکے گئی۔ پی ڈی ایم کی حکومت کو ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے کٹھن مراحل سے گزرنا پڑ رہا ہے تاہم میاں شہباز شریف اپنے اتحادیوں کو ساتھ لے کر اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اور عوام کو ہر ممکن ریلیف دیں گے۔ پاکستان میں اس وقت قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔ انتشار اور خلفشار کی سیاست ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔ حافظ عبدالکریم نے امید ظاہر کی کہ میاں نواز شریف اپنی صحت یابی کے بعد جلد  وطن واپس آئیں گے۔ اس موقع پر اسحاق ڈار‘ عابد شیر علی‘ ڈاکٹر صلاح الدین بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن