باٹا پاکستان نے جوتوں کی 200 ورائٹیزمتعارف کر ادیں
لاہور(بزنس رپورٹر)باٹا پاکستان نے اس عید پر صارفین کیلئے دیدہ زیب اور دلکش ڈایزئن کی 200 سے زائد ورائٹیزمتعارف کرا دیں ہیں جو باٹا کی پنجاب بھر میں تمام دکانوں پر دستیاب ہیں۔ یہ بات باٹا پاکستان کے مینیجنگ ڈائر یکٹر عمران ملک نے کارپوریٹ ہیڈ آفس لاہور میں’’عید شولائن‘‘ کے نام سے نئے برانڈز اور جوتوںکو متعارف کرنے کیلئے تقریب کے دوران میڈیا کے نمائندوں کو بتائی۔ اس موقع پر ایم ڈی باٹا پاکستان محمد عمران ملک نے کہا کہ اس عید پر باٹا اپنے صارفین کیلئے دلفریب اور آرام دہ جوتوں کی آفرز کر رہا ہے۔۔انھوں نے کہاکہ ہماری ورائٹیزمیںبچوں ، بڑوں ، بوڑھوںاور خصوصاً عورتوںکے نت نئے ڈیزائن کے ساتھ وسیع کولیکشن فرنچائز پر دستیاب ہوں گی۔ شہریوں کو سہولت فراہم کرتے ہوئے باٹا نے کبھی بھی اپنے معیار اور کوالٹی پر سمجھوتا نہیںکیا اور یہی چیز ہماری کامیابی کا راز اور عوام پر ہمارا اعتماد ہے، اسی کوالٹی کی بدولت ہم دیگر برانڈز سے منفرد اور نمایاں دکھائی دیتے ہیں، ہمارا میٹریل بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوتا ہے۔ایم ڈی باٹا محمد عمران ملک نے کہا کہ بچوں کی ورائٹیز میںخصوصی طور اینٹی بیکٹیریل میٹریل استعمال کیا جاتا ہے تاکہ بچے بیماریوںسے محفوظ رہ سکیں۔