• news

یورپ کو گیس کی فراہمی اسرائیل روس کی جگہ لینے کا خواہش مند

کراچی ( نوائے وقت رپورٹ ) اسرائیلی وزیر خارجہ یائیر لاپیڈ نے یورپ اور مشرق وسطی کی توانائی کی منڈی کے ڈھانچے کو تبدیل کر نے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین جنگ کی وجہ سے یورپ روسی فوسل ایندھن پر انحصار کم کرنیکی حکمت عملی پر غور کر رہا ہے جبکہ اسرائیل اس خلا کو پر کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ یونان کے حالیہ دورے کے بعدانہوں نے کہا کہ یوکرین کی جنگ یورپ اور مشرق وسطی کی توانائی کی منڈی کے ڈھانچے کو تبدیل کر دے گی، انہوں نے کہا کہ اسرائیل گیس کے اس خلا کو اپنے سمندری ذخائر سے پر کرنے کا خواہش مند ہے۔اس ضمن میں یورپی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل ممکنہ طور پر یونان یا ترکی کے راستے ایک یا زیادہ پائپ لائنیں تعمیر کر سکتا ہے۔جبکہ دوسرا راستہ یہ ہے کہ وہ مصر کی مہیا کی جانے والی گیس کی مقدار میں اضافہ کرے تاکہ وہاں سے مائع گیس بحری جہازوں کے ذریعے یورپ تک پہنچائی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن