• news

ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں ، 332 مقامات پر چھاپے

لاہور ( کامرس رپورٹر) پنجاب حکومت کے مطابق رمضان المبارک کیلئے تعینات مجسٹریٹس نے گزشتہ روز14ہزار477 انسپکشنز کیں۔2540اوور چارجنگ، ذخیرہ اندوزی اور دیگر خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن پر67مقدمات درج ہوئے اور105افراد کو گرفتار کیا گیا۔ خلاف ورزیوں پر28 لاکھ20 ہزار500 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ضلع لاہور میں خلاف ورزیوں پر سب سے زیادہ 3لاکھ36ہزار 500روپے جرمانہ عائد ہوا ۔جبکہ کم سے کم جرمانہ ضلع میانوالی میں 11ہزار500روپے عائد کیا گیا۔ ناپ تول کے پیمانوں کی چیکنگ کیلئے 1443انسپکشنز کی گئیں 78 خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ذخیرہ اندوزی کیخلاف کارروائیوں کیلئے 332مقامات پر چھاپے مارے گئے اورآٹے کے 4000تھیلے برآمد کیے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن