اینڈریو میکڈونلڈ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
لاہور(سپورٹس ڈیسک )کرکٹ آسٹریلیا نے اینڈریو میکڈونلڈ کو آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اینڈریو میکڈونلڈ کے اتھ تین برس کا معاہدہ کیا گیا ہے۔اینڈریو میکڈونلڈ نے کہا ہے کہ اب تک سفر خوشگوار رہا ہے، آسٹریلوی ٹیم کی کوچنگ کرنا اعزاز کی بات ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل اینڈریو میکڈونلڈ کو جسٹن لینگر کے الگ ہونے پر عبوری کوچ مقرر کیا گیا تھا، وہ پاکستان کا تاریخی دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کے کوچ تھے۔سابق ٹیسٹ آل راونڈر اینڈریو میکڈونلڈ 2019 ء میں آسٹریلوی ٹیم کے کوچنگ سٹاف میں شامل ہوئے تھے۔