• news

مختلف علاقوں میں انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے 

سرینگر/ جموں (این این آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جموں خطے کے مختلف علاقوںمیں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سمارٹ میٹروں کی تنصیب پر جموں شہرکے مختلف علاقوں میںشہریوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔مظاہرین نے بی جے پی اورمحکمہ بجلی کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے کہاکہ وہ اسمارٹ میٹر لگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ادھرضلع ادھم پور کے علاقے لینڈر میں واقع گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کے طلبا ء اور مقامی لوگوں نے اسکول میں تدریسی عملے کی کمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جہاں لیکچرار اور اساتذہ کی زیادہ تر آسامیاں خالی پڑی ہیں۔ دوسری جانب غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو طاقت کے وحشیانہ استعمال سے دبانے میں ناکامی کے بعد علاقے کے عوام کو لبھانے کے لیے نت نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس سلسلے میں بھارتی فوج مقبوضہ جموں وکشمیرکے مختلف علاقوں میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسلمانوں کے لیے افطار پارٹیوں کا اہتمام کر رہی ہے۔
کشمیر 

ای پیپر-دی نیشن