ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کا سلسلہ جاری‘ مسافر پریشان
لاہور (سٹاف رپورٹر) ٹرینوں کی آمد و روانگی میں مسلسل تاخیر کا سلسلہ رک نہ سکا جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ گذشتہ روز بھی کراچی سے لاہور سے آنے والی شاہ حسین ایکسپریس2 گھنٹے ،کراچی سے لاہور آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس 1گھنٹہ 30منٹ، کراچی سے لاھور آنے والی کراچی ایکسپریس1 گھنٹہ20منٹ ،کراچی سے لاھور آنے والی پاک بزنس 1گھنٹہ 20منٹ، کراچی سے لاھور آنے والی تیزگام ایکسپریس 1گھنٹہ، کوئٹہ سے لاھور آنے والی جعفر ایکسپریس 1گھنٹہ تاخیر، کراچی سے لاھور آنے والی فرید ایکسپریس 1گھنٹہ تاخیر، کراچی۔ براستہ فیصل آباد پشاورکے درمیان چلنے والی رحمان بابا ایکسپریس 1گھنٹہ 30 منٹ تاخیر، کراچی۔ براستہ فیصل آباد راولپنڈی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس 1گھنٹہ تاخیر، کراچی۔ براستہ فیصل آباد ملکوال کے درمیان چلنے والی ملت ایکسپریس 1گھنٹہ تاخیر سے پہنچی۔
ٹرین آمدورفت تاخیر