• news

یوکرائن جنگ کے باعث امریکہ میں مہنگائی کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا  

واشنگٹن (آئی این پی)امریکہ میں گزشتہ بارہ ماہ کے دوران افراطِ زر کی شرح ریکارڈ 8.5 فیصد تک بڑھ چکی ہے۔ یہ امریکا میں گزشتہ چالیس برسوں میں ہونے والی سب سے زیادہ مہنگائی ہے جس میں تیز ترین اضافہ یوکرین جنگ کے بعد ہوا ہے۔امریکا میں اِس مہنگائی کی لہر کے نتیجے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے لے کر گھروں کے کرایوں تک سب آسمان سے باتیں کر رہے ہیں۔ گزشتہ مارچ میں امریکا میں گیس کی قیمتوں میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں تقریباً 50 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ امریکا میں یوکرین جنگ کے بعد افراطِ زر کے اعداد و شمار کے حوالے سے جاری کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور گھروں کے کرایوں میں اضافے کے باعث افراطِ زر کی شرح 40 سال کی بلند ترین سطح 8.5 فیصد پر پہنچ چکی ہے۔امریکی لیبر ڈپارٹمنٹ نے بھی کہا ہے کہ کنزیومر پرائس انڈیکس میں گزشتہ مارچ کے مہینے میں 1.2 فیصد اضافہ ہوا جو کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 8.5 فیصد زیادہ ہے۔
امریکہ مہنگائی

ای پیپر-دی نیشن