مونس الٰہی ووٹ کیلئے بھاری رقم پیش کر رہے ہیں‘ ہمارے پاس 200 ارکان ہیں: عطاء تارڑ
لاہور (نیوز رپورٹر+اپنے نامہ نگار سے) مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مونس الہٰی ووٹ کیلئے ارکان اسمبلی کو بھاری رقم کی پیشکش کر رہے ہیں ہمارے پاس اللہ کا شکر ہے 200 ارکان کی تعداد موجود ہے۔، میڈیا کو اسمبلی میں جانے کی اجازت دی جائے گی تو الیکشن شفاف ہوں گے۔ پنجاب اسمبلی کے کسی رکن کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا، پنجاب میں 12 روز سے کوئی وزیر اعلیٰ اور حکومت نہیں ہے، سپیکر کی ضد کی وجہ سے رولز اور ضابطوں کو انا کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔
عطاء تارڑ