وزیر اعلیٰ بلوچستان کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات، بلدیاتی الیکشن پر تبادلہ خیال
کوئٹہ (اے پی پی):وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے انتہائی اہم ملاقات کی۔ وزیراعلی اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی نے چیف الیکشن کمشنر کو بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے صوبائی حکومت کے موقف سے آگاہ کیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان