پی اے سی اجلاس، ریلوے کے مختلف دفاتر سے متعلق کیسز پر رپو رٹ طلب
اسلام آباد (نا مہ نگار) پبلک اکائونٹس کمیٹی نے وزارت ریلوے کو مختلف ڈویژنز میں قائم ریلوے کے دفاتر سے متعلق کیسز پر ا نکوائری کمیٹی کی رپورٹ ایک ہفتہ میں جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین نے ریمارکس دیئے کہ ریلوے افسر کرپشن میں ملوث ہیں۔ ریلوے کا بیڑہ غرق کر دیا۔ انکوائری کمیٹی ملوث افسران کے خلاف کارروائی اور جرمانہ کرے۔ کرپشن پر کارروائی نہ ہونا خرابی کی جڑ ہے۔ پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین کی صدارت میںگزشتہ روز ہوا جس میں وزارت ریلوے کے سال 2019-20ء کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔
رپورٹ طلب