• news

جے یو آئی رہنما   شجاع الملک کی  اسد قیصر سے ملاقات

 اسلام آباد (نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے راہنما مولانا شجاع الملک کی سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات، ملاقات میں مولانا شجاع الملک نے اصولی مئوقف پر سپیکر کے عہدے سے مستعفی ہونے پر اسد قیصر کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسد قیصر نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف عمران خان نے مئوثر آواز پوری دنیا میں اٹھائی۔ عمران خان کی کوششوں سے اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد منظور کی گئی۔ مولانا شجاع الملک نے عمران خان کی اسلام اور حرمت رسول کے لیے خدمات کو سراہا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور عمران خان نے بیرونی سازشوں کو بے نقاب کیا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے بیرونی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، جمعیت علماء اسلام کے راہنما مولانا شجاع الملک نے مولانا شیرانی کا پیغام بھی اسد قیصر کو پہنچایا اور کہا کہ مولانا جلد عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات

ای پیپر-دی نیشن