امپورٹڈ وائسرائے چینی بم گرا کر پٹرول بڑھانے جا رہے ہیں: فیاض چوہان
لاہور (خصوصی نامہ نگار) نامزد وزیرِ اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوان میجر شجاعت اور سپاہی عمران خان دہشت ْگردوں کی بزدلانہ کارروائی سے شہید ہوئے، پاکستانیوں کی جانب سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نئے وائسرئے امپورٹڈ وزیراعظم شہباز شریف کے اقتدار سے پہلے دن نو روپے چینی مہنگی ہوئی۔ شہباز شریف نے دس فیصد تنخواہیں غلطی سے کہا نو روپے چینی کی قیمت بڑھانی تھی۔ ملک میں تقریبا اسی شوگر ملیں وہ تین خاندان آل شریف، جہانگیر ترین اور آصف زرداری کی ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت وائسرئے پاکستان نے چینی میزائل عوام پر گرا دیا۔ 27 روپے پٹرول کی فی لیٹر قیمت بڑھانے جا رہے ہیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ کا پانچ ہزار روپے بحال کر رہے ہیں۔ پہلے دن نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ خچروں، گھوڑوں کا ن لیگ نے اصطبل بنایا ہوا ہے۔ حسن مرتضیٰ کو بھی حمزہ شہباز نے سپیکر کی آفر دی تو لڑائی شروع ہو گئی ہے۔ پی ٹی آئی کی ہمدردیاں علیم خان کے ساتھ ہیں۔ ابھی بھی وقت ہے وہ واپس آ جائیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں تین ڈویژن کا آج اور کل اجلاس ہو گا۔ پرویز الٰہی سب سے رابطے کر رہے ہیں، لوگ ٹوٹ کر ہمارے پاس آ رہے ہیں۔ پرویز الٰہی ہی وزیر اعلی منتخب ہوں گے۔ پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ حمزہ شہباز، عظمی بخاری اور رانا مشہود نے کروائی۔ ابھی پنجاب اسمبلی ہال کو بہتر کرنا ہے وقت لگے گا۔ PTI نے استعفے دینے ہیں یا اپوزیشن کرنی ہے فیصلہ عمران خان کریں گے۔ پاک فوج سر کا تاج و جھومر ہے ہم ان کی عزت و وقار کے محافظ ہیں۔
فیاض الحسن چوہان