• news

عمران کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی اپیل، قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے مبینہ امریکی خط کی تحقیقات، عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی انٹرا کورٹ اپیل کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار مولوی اقبال حیدر عدالت پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاکہ سنگل بنچ میں میرا کیس ٹھیک سے پڑھا نہیں گیا، میں نے سفارتکار پر کسی طرح کے الزامات نہیں لگائے، میں نے امریکہ کے ساتھ تعلقات دائو پر لگانے کا نکتہ اٹھایا، ملکی مفاد کو دائو پر لگانے پر میں نے آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کی استدعا کی۔ عدالت نے استفسار  کیا کہ آپ سارے معاملے میں چاہ کیا رہے ہیں؟، یہ ایک سیاسی معاملہ ہے اس کو عدالتی کدھر بنا رہے ہیں؟۔ درخواست گزار نے کہا کہ ہماری قوم ایموشنل ہے‘ ان کی باتوں میں آرہی ہے کہ یہ ملکی سلامتی کا معاملہ ہے، عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
عمران، ای سی ایل

ای پیپر-دی نیشن