مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عود وبخور کی دھونی کا سلسلہ جاری
مکہ مکرمہ (اے پی پی)سعودی عرب کے ادارہ برائے امورالحرمین الشریفین کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام و مسجد نبوی کو مسلسل بخورکی خوشبو سے معطررکھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی نشریاتی ادارے نے ادارہ برائے امورالحرمین کے حوالے سے بتایا کہ جہاں مسجد الحرام کومسلسل بنیادوں پرجراثیم کش ادویات سے صاف کیا جاتا ہے وہیں مسجد الحرام اورمسجد نبوی کی فضا کو معطررکھنے کیلیے اعلی درجے کے بخور کی دھونی کے عمل میں اضافہ کردیاجاتا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق پہلے اور دوسرے عشرے کے لیے مسجد الحرام میں 20 مبخرے مخصوص کیے گئے ہیں جبکہ آخری عشرے میں ان کی تعداد بڑھا کر60 کردی جائے گی،15 کارکنوں کو متعین کیا گیا ہے جو دن میں 3 بار یہ فریضہ انجام دیتے ہیں۔ ادارے کی جانب سے ماہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے اختتام تک 40 ہزار لیٹراعلی درجے کی خوشبویات عود اور مسک کا استعمال کیا گیا جبکہ 7 کلوگرام اعلی ترین درجے کے عود کی دھونی بھی دی گئی۔
مسجد الحرام عود دھونی