مجسٹریسی نظام بحالی کیس، سپریم کورٹ کا خیبر پی کے حکومت کو تجاویز جمع کرانے کا حکم
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے مجسٹریسی نظام کی بحالی سے متعلق کیس میں کے پی کے حکومت کو مجسٹریسی نظام سے متعلق تجاویز جمع کرانے کا حکم دیدیا ہے ۔بدھ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ وفاقی حکومت کی تجاویز آ گئی ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہاہک وفاقی حکومت کی تجاویز کیساتھ صوبوں کی تجاویز کا انتظار کرنا ہوگا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ حتمی فیصلہ کرنے کیلئے صوبوں کی تجاویز کا آنا ضروری ہے۔وکیل بلوچستان حکومت نے کہاکہ مجسٹریسی نظام عدالتی اختیارات کیساتھ بحال ہونا چاہیے، ۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ مجسٹریٹ کو عدالتی اختیارات دینے کا کیا جواز ہے،تین صوبوں نے مکمل مجسٹریسی نظام کی بحالی سے اتفاق کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کے پی کے حکومت کو مجسٹریسی نظام سے متعلق تجاویز جمع کرانے کا حکم دیا ۔
مجسٹریسی نظام بحالی کیس