الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے مستعفی ایم این ایز کے استعفوں کی چھان بین کا اختیار نہیں، کنور دلشاد
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پی ٹی آئی کے مستعفی ایم این ایز کے استعفوں کی چھان بین کا کوئی اختیار نہیں ہے ،ان سے باضابطہ اطلاع الیکشن کمیشن کے پاس آتے ہی وہ خالی قرار پانے والی نشستوں پر ضمنی انتخاب کرانے کا پابند ہے ،سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے اپنی گفتگو میں کہا کہ انہوں نے جو نوٹیفکشن میڈیا پر دیکھا ہے وہ اگر درست ہے تو استعفے موثر ہو گئے ہیں۔