• news

پٹرول 83 ، ڈیزل 119 ، مٹی کا تیل 77 روپے مہنگا ہونیکا خدشہ 

اسلام آباد (نامہ نگار) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہے۔ اوگرا نے پٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی کم سے کم اور زیادہ زیادہ شرح کی بنیاد پر ورکنگ تیار کی ہے۔ اوگرا کو ارسال کردہ ورکنگ کے مطابق ٹیکسز کی موجودہ شرح کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51روپے 32پیسے، پٹرولیم لیوی، جی ایس ٹی کی موجودہ شرح کے مطابق پٹرول کی قیمت میں21روپے 30پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 36روپے 5پیسے فی لٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 38روپے 89پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پٹرولیم مصنوعات پر لیوی 30روپے اور جی ایس ٹی 17فیصد کرکے بھی ورکنگ تیار کی گئی ہے جس کے تحت ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 119روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 83روپے 5 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 77روپے 56پیسے اضافہ کرنے کی تجویز ہے۔ دوسری ورکنگ کے تحت لائٹ ڈیزل 77روپے 31پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز ارسال کی گئی ہے، اس پر عملدرآمد کی حتمی منظوری وزیر اعظم شہباز شریف دیں گے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اپریل سے ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن