• news

دورہ پاکستان‘ آسٹریلوی ٹیم کو دھمکی  دینے والا ملزم فیصل آباد سے گرفتار  

لاہور/ فیصل آباد (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کے دوران دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے حوالہ سے دھمکی دینے والے ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق سرفراز کالونی کے رہائشی ملزم عرفان نے 23 مارچ کو آسٹریلین وزارت خارجہ میں موبائل فون سے کال کی اور دھمکی دی کہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو لاہور میں دہشت گرد حملے کا نشانہ بنایا جا ئے گا، اس دھمکی سے ٹیم میں خوف و ہراس پھیلا جسے فول پروف سکیورٹی سے کنٹرول میں رکھا گیا۔ اس حوالے سے سپیشل برانچ کی رپورٹ پر پولیس نے دھمکی کیلئے استعمال موبائل فون نمبر اور اس کے ڈیٹا سے ملزم کو ٹریس کیا اور گرفتار کر کے تھانہ غلام محمد آباد میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 اور ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن