• news

پی ٹی آئی کو جواب: ن لیگ کا عید کے بعد پنجاب کے بڑے شہروں میں جلسوں کا فیصلہ 

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھی تحریک انصاف کے جلسوں پر جوابی حکمت عملی تیار کر لی، عیدالفطر کے فوری بعد پنجاب کے بڑے شہروں میں عوامی جلسوں کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں کو جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ جلسوں سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہباز مشترکہ طور پر خطاب کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بھی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکمت عملی کے تحت مریم نواز، حمزہ شہباز عوامی محاذ جبکہ شہباز شریف حکومتی محاذ سنبھالیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن