123 پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور ، قاسم سوری : الیکشن نظر انداز نہیں کرنے دینگے : عمران
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے، نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف نے اپنے جن 123 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے تھے جنہیں جمعرات کو قائم مقام سپیکر قاسم خان سوری نے منظور کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ان میں 94 جنرل نشستوں، خواتین کی 25 نشستوں اور غیر مسلم اقلیتوں کی چار نشستوں کے اراکین شامل ہیں۔ جنرل نشستوں پر مستعفی ہو نے والے ارکان میں ڈاکٹر حیدر علی خان، سلیم رحمن، مراد سعید، صاحبزادہ صلاح الدین، محبوب شاہ، محمد بشیر خان، جنید اکبر، شیر اکبر خان، علی خان جدون، عمر ایوب خان، اسد قیصر انجینئر عثمان خان ترکئی، مجاہد علی، علی محمد خان، ملک انور تاج، فضل محمد خان، پرویز خٹک، عمران خٹک، ارباب عامر ایوب، ناصر خان موسیٰ زئی، شیر علی ارباب، شوکت علی، شہر یار آفریدی، شاہد احمد، علی امین خان، محمد یعقوب شیخ، گل داد خان، گل ظفر خان، ساجد خان، نور الحق قادری، محمد اقبال خان، فخر زمان خان، راجہ خرم شہزاد نواز، علی نواز اعوان، اسد عمر، میجر (ر) طاہر صادق، صداقت علی عباسی، غلام سرور خان، شیخ راشد شفیق، عامر محمود کیانی، منصور حیات خان، ذوالفقار علی خان، فواد احمد، سید فیض الحسن، حاجی امتیاز احمد چوہدری، چوہدری شوکت علی بھٹی، عمر اسلم خان، ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ، عمران خان، امجد علی خان، محمد ثناء اللہ خان مستی خیل، رضا نصراللہ، خرم شہزاد، فرخ حبیب، فیض اللہ، صاحبزادہ محمد محبوب سلطان، محمد امیر سلطان، اعجاز احمد شاہ، راحت امان اللہ بھٹی، محمد حماد اظہر، شفقت محمود، ملک کرامت علی کھوکھر، سردار طالب حسین نکئی، سید فخر امام، ظہور حسین قریشی، ملک محمد عامر ڈوگر، مخدوم شاہ محمود حسین قریشی، مخدوم زین حسین قریشی، محمد ابراہیم خان، میاں محمد شفیق، طاہر اقبال، اورنگزیب خان کھچی، محمد فاروق اعظم ملک، مخدوم خسرو بختیار، چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، محمد شبیر علی قریشی، عبدالمجید خان، نیاز احمد جکھڑ، خواجہ شیراز محمود، زرتاج گل، سردار محمد خان لغاری، سردار نصراللہ خان دریشک، جمیل احمد خان، محمد اکرم چیمہ، فہیم خان، سیف الرحمن، محمد عالمگیر خان، سید علی حیدر زیدی، عبدالشکور شاد، آفتاب حسین صدیق، عطاء اللہ، آفتاب جہانگیر، محمد اسلم خان، محمد نجیب ہارون، خواتین کی مخصوص نشستوں پر ڈاکٹر شیریں ایم مزاری، منزہ حسن، عندلیب عباس، عاصمہ قدیر، عالیہ حمزہ ملک، کنول شوذب، سیمی بخاری، ثوبیہ کمال خان، نوشین حامد، روبینہ جمیل، ملیکہ علی بخاری، فوزیہ بہرام، رخسانہ نوید، تاشفین صفدر، صائمہ ندیم، غزالہ سیفی، نصرت واحد، نفیسہ عنایت اللہ خان خٹک، ساجدہ بیگم، نورین فاروق خان، شندانہ گلزار خان، عظمیٰ ریاض، ظل ہما، شاہین ناز سیف اللہ، منورہ بی بی بلوچ جبکہ غیر مسلم مخصوص نشستوں پر لال چند، شنیلہ رتھ، جے پرکاش اور جمشید تھامس شامل ہیں۔ 2 ارکان کے استعفوں کی تصدیق نہیں ہوسکی جن میں این اے 12 سے منتخب پرنس محمد نواز اور این اے 47 سے جواد حسین شامل ہیں۔