• news

نیب آرڈیننس : ہر وہ ترمیم ہونی چاہئے جو پاکستان ، لوگوں کے مفاد میں ہو : جسٹس (ر) جاوید اقبال 

اسلام آباد (نامہ نگار) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس میں ہر وہ ترمیم ہونی چاہیئے جو پاکستان کے مفاد میں ہو، لوگوں کے مفاد میں ہو، ذاتی مفاد میں نہ ہو، نیب کی  وابستگی صرف اور صرف  پاکستان کے ساتھ ہے، پولیٹیکل انجینئرنگ کا تو کوئی لفظ نیب کی تاریخ میں نہیں ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ یہ دل سے نکال دیں کہ نیب کی وابستگی کسی کے ساتھ ہے، نیب کی وابستگی صرف اور صرف  پاکستان کے ساتھ ہے۔ میں 24 میں سے بیس بیس گھنٹے کام کرتا ہوں بعض کیسز تیزی سے اس لئے چل جاتے ہیںکہ گواہ میسر ہوتے ہیں، ریکارڈ میسر ہوتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن