قومی اداروں کے خلاف بیان بازی کا مودی ایجنڈا‘ شازیہ مری
کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین کی نگہبانی کرے اور عمران خان آئین سے انحراف کر رہے تھے۔یہودیوں اور بھارتیوں سے چندہ لینے والا کہہ رہا کہ ان کے خلاف سازش ہوئی ہے۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ جو شخص مودی کو جواب دینے کی ہمت نہ کرے ان کے خلاف عالمی سازش بھونڈا بیانیہ ہے اورقومی اداروں کے خلاف بیان بازی مودی کا ایجنڈا ہے۔
اس وجہ سے عدالتیں کھلیں،اگر امریکہ اور یورپ سے پاکستانی نکالے گئے تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جمہوری انداز اور ووٹ کی طاقت سے وزیراعظم منتخب ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے للکار کر عمران نیازی کو اقتدار سے نکالا اوربلاول بھٹو زرداری نے 27 فروری کو عمران خان کو اقتدار چھوڑنے کی وارننگ بھی دی تھی ۔ ان باتوں کا اظہارانہوں نے جمعرات کواپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھاکہ عمران خان اقتدار چھوڑ دیں ورنہ عدم اعتماد کی تحریک آئیگی۔عمران خان اپنے اتحادیوں کا اعتماد کھو چکے تھے اور مزید کہا کہ یہودیوں اور بھارتیوں سے چندہ لینے والا کہہ رہا کہ ان کے خلاف سازش ہوئی ہے۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ جو شخص مودی کو جواب دینے کی ہمت نہ کرے ان کے خلاف عالمی سازش بھونڈا بیانیہ ہے اورقومی اداروں کے خلاف بیان بازی مودی کا ایجنڈا ہے۔