انگلش کائونٹی : شان مسعود کی ناقابل شکست ڈبل سنچری ‘محمد رضوان کے 2کیچ‘حارث رئوف کی 3وکٹیں
لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود کی انگلش کائونٹی میں شاندار کارکردگی ‘ڈربی شائر کی طرف سے کھیلتے ہوئے چار روزہ میچ میںسسکس کیخلاف ناقابل شکست ڈبل سنچری بنا دی ۔ انہوں نے 22چوکے لگائے ‘271گیندوں کا سامنا کیا اور 201رنز پر ناقابل شکست ہیں ۔ ان کیخلاف سسکس کی نمائندگی کرنے والے محمد رضوان پہلی اننگز میں آئوٹ دو نوں کھلاڑیوں کے کیچ محمد رضوان نے پکڑے ۔ ڈربی شائر نے دو وکٹوں پر 327رنز بنالئے ہیں ۔ قومی فاسٹ بائولر حارث رئوف یارکشائر کی طرف سے کھیلتے ہوئے گلو سسٹرشائر کیخلاف تین وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ۔